منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ ،اہم سیاسی جماعت کے رہنماکا 11 سالہ بیٹا جاں بحق ، ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا

datetime 31  مارچ‬‮  2018 |

سرگودھا(آئی این پی)مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ ،اہم سیاسی جماعت کے رہنماکا 11 سالہ بیٹا جاں بحق ، ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ ،جماعت اسلامی کے نائب ضلعی امیر کا11 سالہ بیٹا جاں بحق ،جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق چک44جنوبی کے رہائشی احسن سعید کی فیملی سرگودھا کی فوتگی سے واپس گھر آرہے تھے کہ چک44جنوبی موڑ پر تین نامعلوم مسلح افراد نے

انہیں روکنے کی کوشش کی مگر ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں احسن سعید کا 11 سالہ بیٹا عبدالرحمان ڈھلوں جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور محمد اصغر شدید زخمی ہو گیا ۔ فائرنگ سے ان کی اہلیہ رضیہ بی بی اور بیٹی نادیہ بی بی معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ عطاء شہید پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لے لیا اور زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد علاقہ کے لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گزشتہ کئی روز سے علاقہ بھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں ہو رہی ہیں مگر مقامی پولیس ان وارداتوں پر قابو پانے کی بجائے فرضی کارروائیاں ڈالنے میں مصروف ہے ۔ مقتول عبدالرحمن ڈھلوں جماعت اسلامی کے نائب ضلعی امیر احسن سعید ڈھلوں کا صاحبزادہ بتایا گیا ہے،آر پی او سرگودھا ڈاکٹر اختر عباس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر ملک عثمان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے شکنجے میں لائیں جس پر ڈی ایس پی صدر ملک عثمان نے اپنی قیادت میں پولیس پارٹی تشکیل دیتے ہوئے مختلف علاقوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں جبکہ ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے سراغ رساں کتوں کی اور کھوجیوں کی بھی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…