ملتان(آئی این پی)پنجاب پولیس کے انوکھے کارنامے،’’پولیس‘‘ میں ’’ڈاکو‘‘کوبھی بھرتی کرلیا ، محمداعجازعرف ججی نامی اہلکارکس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا، شرمناک انکشافات- ملتان پولیس میں ڈاکوکے بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھرتی ہونے والے نئے پولیس اہلکاروں کے کریکٹر سے متعلق متعلقہ تھانوں سے مانگی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ
محمداعجاز عرف ججی نامی کانسٹیبل سرقہ بالجبرکی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق محمداعجازعرف ججی جو اب پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوچکا ہے۔ماضی میں وہ سرقہ بالجبر کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے جس کیخلاف مقدمہ نمبر332/14 مورخہ 01-10-14بجرم 324/337F5/337F3/34 ت پ تھانہ راجہ رام میں درج رجسٹر ڈ ہے۔رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ شخص اور اس طرح کی سوچ رکھنے والے شخص کو پولیس میں بھرتی نہ کیا جائے۔مذکورہ شخص کو بھرتی لسٹ سے خارج کیا جائے۔