پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی جان کو خطرہ،سیکورٹی اداروں نے انتباہ کردیا،’’کپتان‘‘ کی نقل و حرکت میں احتیاط سمیت متعدد پابندیاں عائد کرنے کامشورہ

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پولیس نے تحریک انصاف کے منتظمین کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر عمران خان کی سکیورٹی میں احتیاط برتی جائے۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی نقل و حرکت کے بارے میں کم سے کم لوگوں کو آگاہ کریں ،نقل وحرکت ، روٹ اور وقت کی بابت غیر متوقع رویہ اختیار کریں ،ہمیشہ اپنے آنے اور جانے کے راستے تبدیل کرتے رہیں ۔

مکان یا کسی بھی جگہ سے نکلنے سے پہلے اپنی ایڈوانس ٹیم بھجوائیںجو دروازوں کے اطراف میں کسی مشکوک شخص ، سامان ، موٹر سائیکل یا کار کے بارے میں تسلی کر لیں ،دوران سفر ہمیشہ بلٹ پروف گاڑی اور ہمیشہ بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں ۔دوران سفر پل ، موڑ ، جھاڑیوں ، ٹریفک سگنل اور ٹریفک بلاک ہونے کی صورت میں ارد گرد نظر رکھیں اور کسی صورت بھکاری ، اخبار فروش کو قریب نہ آنے دیں ، گاڑی کا سن روف یا دروازہ کھول کر ہجوم میں لوگوں سے مخاطب ہرگز نہ ہوں ۔کسی جلسہ گاہ یا مقام پر جانے کیلئے ہمیشہ غیر متوقع راستہ اختیار کریں ،جلسہ گاہ یا تقاریر کی صورت میں ہمیشہ بلٹ پروف روسٹرم استعمال کریں ، دوران جلسہ سٹیج پر غیر متعلقہ افراد کو نہ آنے دیں ، سٹیج کے سامنے خاردار تاریں ،پائپوں کے درمیان اپنے تربیت یافتہ رضاکار تعینات کریں ، مجمع کو سٹیج کے قریب آنے کا نہ کہیں اور مجمع کے اندر سے بھی ہرگز نہ گزریں ۔ اس کے ساتھ قابل اعتماد تربیت یافتہ پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز رکھیں اور ان کے کوائف مقامی پولیس سے تصدیق کروائیں ۔ میڈیا کو بالخصوص بغیر تصدیق کے اپنے قریب نہ آنے دیں کیونکہ کیمرہ ، مائیک وغیرہ بھی دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ،ڈیوٹی پر موجود پولیس آپ کی حفاظت پر تعینات ہے انکی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ، آپ کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…