ایبٹ آباد(این این آئی)پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو سسرالیوں نے بہانے سے گھر بلا کر قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پاوہ کے رہائشی ناصر اور فضا نے چند ہفتے قبل گھر والوں کی
مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی۔ نوبیاہتا جوڑے کو لڑکی کے والدین نے صلح کیلئے گھر بلایا تھا جہاں انہیں غیرت کے نام پر قتل کردیا اور لاشیں سڑک پر پھینک دیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف شواہد کی روشنی میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔