جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ڈیرہ غازی خان کے جنگل سے ایک ساتھ کئی خواتین کی لاشیں برآمد۔۔ان کی موت کیسے واقع ہوئی؟ دل دہلا دینےوالی خبر ، جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ غازی خان کے جنگل سے دو خواتین کی لاشیں برآمد، ایک کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے طمام قیصرانی کے گائوں شامتلہ کی رہائشی تین خواتین جن کی شناخت17سالہ زاہدہ گل فراز، 16سالہ عزیزہ فضل دین اور 21سالہ تارو کے نام سے ہوئیں ایندھن کیلئے لکڑیاں چننے گائوں سے جنگل گئی تھیں

جہاں سے زاہدہ گل فراز اور تارو کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ عزیزہ فضل دین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تینوں خواتین شادی شدہ ہیں اور ان تینوں کے شوہر قبائلی علاقوں سے باہر سکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتے ہیں۔ خواتین کی لاشیں بارڈر ملٹری پولیس نے جنگل سے برآمد کی ہیں۔ قبائلی علاقے کے پولیٹیکل اسسٹنٹ جمیل احمدکے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے لیکن ایف آئی آر ابھی درج نہیں کی گئی، بارڈر ملٹری اہلکار نجیب نے دعویٰ کیا کہ زندہ بچ جانے والی خاتون عزیزہ نے اپنے رشتے داروں کو بتایا کہ ان تینوں نے خود زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ بارڈر ملٹری پولیس کی جانب سے جنگل سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے کہا تھا لیکن خواتین کے اہل خانہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے انہیں دفنا دیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خودکشی کرنے والی ایک خاتون تارو کا 6 ماہ کا بیٹا بھی ہے۔واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان کا یہ علاقہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی سرحد پر واقع ہے جہاں قبائلی رواج اور قانون لاگو ہے، قبائلی عمائدین آپس میں بیٹھ کر تنازعات کا فیصلہ کرتے ہیں اور ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی تنازعہ یا کیس عدالت تک پہنچ پائے۔ پولیٹیکل ایجنٹ یہاں پرحکومتی عملداری کے امین ہوتے ہیں جبکہ اس علاقے میں بارڈر ملٹری فورس گشت کرتی رہتی ہے

اور خواتین کی یہ لاشیں بھی بارڈر ملٹری فورس کے گشت کے دوران ہی برآمد کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…