جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جانتے ہیں کہ یہ سب اس لئے ہو رہا تاکہ۔۔ سپریم کورٹ نے دھرنے والوں سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ انہیں ہلا کر رکھ دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اپنی شہرت کیلئے سب کچھ ہو رہا ہے تاکہ نام بن جائے، لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے، راستہ بند کرنے کا ایک حوالہ دے دیں، پاکستان کو دلائل کی بنیاد پر بنایا گیا ، ڈنڈے کے زور پر صحیح بات اچھی نہیں لگتی، احکام الٰہی پر عمل نہیں ہو رہا اور ریاست کا سر جھکا ہوا ہے، پنجاب حکومت نے حالات سے آگاہ ہونے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھائے، ریاستی اداروں کا

کردار نظر نہیں آیا، دھرنے والوں کو چائے، کھانا اور موبائل سگنل کہاں سے آرہے ہیں، گولیاں نہ برسائیں مگر ان کی سہولیات بند کر دی جائیں، شرعی معاملے کو شرعی عدالتوں میں لایا جائے جو موجود ہیں، فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کرتےہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنی شہرت کے لیے سب کچھ ہو رہا ہے تاکہ نام بن جائے ،لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کرتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ راستہ بند کرنے کا ایک حوالہ دے دیں جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام میں کہیں بھی ایسا نہیں لکھا۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب دلیل کی بنیاد ہی ختم ہو جائے ،ڈنڈے کے زور پر صحیح بات اچھی نہیں لگتی، پاکستان کو دلائل کی بنیاد پر بنا یا گیا۔ احکام الٰہی پر عمل نہیں ہو رہا اور ریاست کا سر جھکائے کھڑی ہے جب ریاست ختم ہو جائے گی تو تب فیصلے سڑکوں پر ہونگے۔ جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن اس نے کوئی اقدامات نہیں کئے، ریاست کے اداروں کا کردار نظر نہیں آرہا،

جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ دھرنے والوں کو سہولیات کہاں سے مل رہی ہیں، یہ چائے، کھانا اور موبائل سگنل کہاں سے آرہے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ گولیاں برسا دی جائیں لیکن دھرنے والوں کی سہولیات بند کر دی جائیں۔ جس زبان کا دھرنے میں استعمال ہو رہا ہے اس کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اگر شرعی معاملہ تو شرعی عدالتوں میں لایا جائے جو کہ پاکستان میں موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…