منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ، 10 سالہ بچہ جاں بحق

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ بگٹی(آئی این پی ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں دھماکے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 10 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ

پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ۔واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نے کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا،منصوبے کی تکمیل سے 72ہزار ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی،منصوبے کو 80 ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے،کچھی کینال کی تکمیل کے بعد بلوچستان دریائے سندھ اپنے حصے کا پانی حاصل کرنے کے قابل ہوجائے گا،363کلو میٹر لمبی مرکزی کینال بلوچستان کے بنجر ضلع ڈیرہ بٖگٹی کو سیراب کرے گی، منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کچھی کینال منصوبے کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال ،عبدالقادر بلوچ ،وزیرمملکت جام کمال ،مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سردار یقوب خاقان خان ناصر وزیر خزانہ بلوچستان وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔کچھی کینال منصوبے سے 72ہزار ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی۔کچھی

کینال کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے زراعت کے شعبے کیلئے سنگ میل حاصل ہواہے۔کچھی کینال کا منصوبہ 15سال قبل شروع ہوا تھا جسے تقریبا ًمتروک کردیا گیا تھا،تاخیر کے شکار منصوبے کو 80ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے،منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں پانی کا مسئلہ حل

ہوجائے گا۔363کلو میٹرلمبی مرکزی کینال تونسہ بیراج سے نکلتی ہے اور بلوچستان کے بنجر ضلعہ ڈیرہ بگٹی کو سیراب کرے گی۔ کچھی کینال منصوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میںکلیدی کردار ادا کرے گا۔کچھی کینال کی تکمیل کے بعد بلوچستان دریائے سندھ میںسے اپنے حصے کا پانی لینے کے

قابل ہوجائے گا۔ جو مقامی کاشتکاروں کو آب پاشی میں مدد دے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…