ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

جسٹس آصف کھوسہ بارے چودھری شجاعت نے کیا کہہ دیا ؟ تفصیلات جانئے

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ ایماندار اور بے خوف تاریخی فیصلے کرنے والے نڈر جج ہیں، پوری قوم کو سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلہ پر فخر ہے، عدلیہ کے خلاف ن لیگ کی مہم نہایت شرمناک ہے، ہر محب وطن پاکستانی سپریم کورٹ کے سات کھڑا ہے۔

وہ یہاں متعدد وکلا کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ سینئر ایڈووکیٹ عارف چودھری اور وکلا نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں یہ اعلان کیا۔ جہانگیر اے جھوجھہ، رافع احمد خان، نادر دوگل، رانا اسد منیر اور ناصر رمضان گجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شامل ہونے والے وکلا میں اختر تارڑ ، ارشد وڑائچ ، عارف چودھری ، چودھری تنویر وسیر ، زاہد مرتضیٰ ، خالد سہیل، ساجد حسین، سلیم شہزاد، مجتبیٰ کاظمی، حسن امان، رانا جواد حسین، قیصر زاہد، مرزا رفاقت، محمد ناشر، رانا قربان، آغا اسامہ، عظمت ضیا سندھو، محمد رفیق گجر، مجاہد احمد خان، نسیم رانا، رانا جواد حسین، ساجد حسین، فیصل جاوید، عامر بشیر، سلیم شہزاد چودھری کرامت (یوکے) بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگی قائدین نے ن لیگ کی عدلیہ کے خلاف مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس کی مذمت کرتی ہے اور سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ پر اعتماد کرتی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے مشن پر ہیں، اس سلسلے میں کراچی کا دورہ بڑا کامیاب رہا اور متعدد نظریاتی مسلم لیگی رہنما پارٹی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 20 مسلم لیگیں ہیں میری کوشش ہے کہ ان جماعتوں میں شامل مسلم لیگی ذہن رکھنے والے افراد کو اکٹھا کروں جن کے اندر پاکستانیت کا جذبہ موجود ہے، وکلا برادری سے بھی میری یہی اپیل ہے کہ وہ بھی اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے جسے قوم نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے مگر ن لیگ نے نہایت شرمناک اور افسوسناک کام کیا ہے اور ہر محب وطن پاکستانی اس کی مذمت کرتا ہے۔

مسلم لیگی قائدین نے پارٹی میں شامل ہونے والے وکلا کو خوش آمدید کہا۔ سینئر ایڈووکیٹ عارف چودھری نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ہر طبقہ باالخصوص وکلا برادری کی فلاح و بہبود اور عوام کو جلد و سستے انصاف کی فراہمی کیلئے تاریخی کام کیے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر جہانگیر اے جھوجھہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…