پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کا ہونہار سکالرشپس میں بڑے اضافے کا فیصلہ

datetime 6  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے طلبہ کی تعلیمی معاونت کے لیے ہونہار اسکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ اسکیم کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

آئندہ مالی سال کے لیے ہونہار اسکالرشپس کی تعداد 30ہزار سے بڑھا کر 50ہزار کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے لیے تقریباً ڈیڑھ لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جس کے پیش نظر مستحق اور قابل طلبہ کی زیادہ تعداد کو مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کے دائرہ کار میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران 71ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ رواں سال 40ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے تھے۔حکام کے مطابق ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ پروگرامز پر مجموعی طور پر 75ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد باصلاحیت طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا، اعلی تعلیم کے مواقع بڑھانا اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری نوجوان نسل کے روشن مستقبل اور صوبے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسی لیے طلبہ کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…