منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری کا مبینہ اقامہ، یہ عمل گھناؤنا اور قابل مذمت ہے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا ردعمل

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف علی زرداری کے متعلق ایک مبینہ اقامہ کی فوٹو کاپی دراصل جعلی‘ من گھڑت اور فوٹو شاپ کے ذریعے بنائی گئی ہے تاکہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کو بدنام کیا جا سکے اور یہ ان لوگون کا کام ہے جو پاکستان کے تمام سیاسی طبقے کی ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ عمل انتہائی گھناؤنا اورقابل مذمت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے

آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری ابوظہبی کے وزارت صدارتی امور کی جانب سے جاری کئے گئے ویزے پر یو اے ای میں جا کر قیام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے پاس کسی بھی کمپنی کی ملازمت یا پارٹنرشپ کا کوئی اقامہ نہیں اور سوشل میڈیا پر یہ غلط اور جھوٹی فوٹو کاپی دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد کچھ لوگوں نے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے یہ مہم شروع کی ہے تاکہ عوامی نمائندوں اور سیاستدانوں کو بدنام کیا جا سکے اور ان کی ساکھ خراب کی جا سکے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سابق صدر کے خلاف اس قبیح مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ ملک کے مفاد میں کام نہیں کررہے۔ جو لوگ آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی اور منتخب نمائندوں کو بدنام کرنا چاہتے انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں خود ان کی الماریوں میں ان کے رازوں کے ڈھانچے تو نہیں چھپے ہوئے اور اگر وہ ایسا کرلیں تو انہیں یہ احساس ہو جائے گا کہ انہیں بھی بہت سارے سوالات کے جوابات دینا پڑ سکتے ہیں لیکن ابھی تک وہ احتساب سے بچتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…