منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ میری اور میرے ساتھیوں کی جان کو شدید خطرہ ہے ‘‘ وزیر اعظم کے قابل اعتماد ساتھی اور اہم ملکی شخصیت نے آرمی چیف سے مدد مانگ لی

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میڈیاالیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ میری اور میرے ساتھیوں کی جان کو خطرہ ہے ، پیمرا ملازمین کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، وزیراعظم چیف جسٹس ، آرمی چیف ہمیں تحفظ فراہم کریں ، کاروائی نہ ہونے پر پیمرا کیلئے کام کرنا مشکل ہو جائے گا ، ہم اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہیں ، جان کی پرواہ نہیں ، دھمکی آمیز کالز کی تحقیقات کرائی جائیں ،

بعض چینلز پیمرا کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ، کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں ، پیمرا کا عملی طور پر اختیار ہائی کورٹس کے پاس جا چکا ہے ، ہم جو بھی ایکشن لیتے ہیں اس پر حکم امتناع آجاتا ہے اسلئے آرڈرز کی وجہ سے پیمرا کام نہیں کر سکے گا ، پیمرا اور قانون کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔وہ پیر کویہا ں پریس کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ ابصار عالم نے کہا کہ پیمرا کے ادارے کو بلاجواب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، تمام ادارے آئین کے مطابق پیمرا کی مدد کرنے کے پابند ہیں ، نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ردالفساد کے تحت پیمرا کی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیمرا آئین اور قانون کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، پیمرا ملازمین کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، وزیراعظم ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو نوٹس لینے کیلئے خط لکھا ہے ۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے دھمکی آمیز کال کی آڈیو بھی میڈیا کو سنائی ، ابصار عالم نے کہا کہ پیمرا کیلئے موجودہ صورتحال میں کام کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ، بعض چیلنجز پیمرا کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ، میری اور میرے ساتھیوں کی جان کو خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کام بہتر انداز میں سر انجام دینے کیلئے وفاق سے مدد مانگی ہے ، زیر التواء کیسز نمٹانے کیلئے سپریم کورٹ کو بھی خط لکھا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ زیر التوا درخواستیں جلد نمٹائی جائیں ، تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق پیمرا کی مدد کرنے کے پابند ہیں ۔ ہم جو بھی ایکشن لیتے ہیں اس پر حکم امتناع آجاتا ہے ، پیمرا کا عملی طور پر اختیار ہائی کورٹس کے پاس جا چکا ہے ۔ ابصار عالم نے کہا کہ ایک سال 5ماہ سے میری وزارت پر بھی الزامات لگتے رہے ،

پیمرا کے اختیار کو محدود کردیا گیا ، وزیراعظم ، آرمی چیف دھمکیوں کا نوٹس لیں ، کاروائی نہ ہونے پر پیمرا کیلئے کام کرنا مشکل ہو جائے گا ، میرے خلاف باتیں کرنے والوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں ، میں نے گزشتہ سال 82لاکھ ٹیکس ادا کیا ، میرے دو بھائی تحریک نظام مصطفی کے دوران شہید ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا سٹے آرڈرزکی وجہ سے پیمرا کام نہیں کر سکے گا، ہم اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہیں ،

جان کی پرواہ نہیں ، دھمکی آمیز کالز کی تحقیقات کرائی جائیں ، کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں ، ہمیں کونے سے لگا دیا گیا ہے ، وزیراعظم ، چیف جسٹس ، آرمی چیف ہمیں تحفظ فراہم کریں ، ہمیں آوازیں بدل کر دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، ہمیں نہیں پتہ کہ دھمکیاں دینے والے شخص کون ہیں ۔ (ن م)

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…