اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعینات خواتین افسران کی حوصلہ افزائی اور سہولت کے پیش نظر ’’گھر سے کام کرنے‘‘ کی پالیسی کا اعلان کردیا ، اس پالیسی کے تحت خواتین افسران ہفتے میں ایک دن گھر بیٹھ کر دفتری امور سر انجام دے سکیں گی ۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس سلسلہ میں با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
یہ سہولت خواتین افسران کا استحقاق شمار نہیں ہو گی۔ یہ سہولت خواتین افسران کی سہولت کیلئے متعارف کروائی جا رہی ہے اس دوران خواتین افسران اپنے اپنے متعلقہ شعبہ جات سے مستقل رابطے میں رہیں گی ۔ اس سہولت کا اطلاق اس صورت میں منسوخ تصور ہو گا جب افسر کی موجودگی کسی اہم میٹنگ /کانفرنس میں ضروری سمجھی جائے گی۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ ’’گھر سے کام کرنے‘‘ کی پالیسی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک منفرد اقدام ہے جس کا مقصد خواتین افسران کو بہترین سہولت فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے امور خوش اسلوبی اور دلجمعی کے ساتھ انجام دے سکیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعینات خواتین افسران اس سہولت کا ا ستعمال ذمہ دارانہ طریقے سے کریں گی اور اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گی ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس سلسلہ میں با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ پالیسی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک منفرد اقدام ہے جس کا مقصد خواتین افسران کو بہترین سہولت فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے امور خوش اسلوبی اور دلجمعی کے ساتھ انجام دے سکیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعینات خواتین افسران اس سہولت کا ا ستعمال ذمہ دارانہ طریقے سے کریں گی اور اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گی ۔ اس سلسلہ میں با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔