راحیل شریف سمیت سعودی عرب میں تعینات فوجی افسران کی تصاویر،ان فوجیوں کے کیا خطرناک ارادے ہیں؟محمودخان اچکزئی نے بڑا دعویٰ کردیا

2  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کے دوران  محمود خان اچکزئی نے اسلامی دفاعی اتحاد کے معاملے پر مکۃ المکرمہ میں کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز دے دی‘ انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح قائمہ کمیٹی دفاع کی متذکرہ اتحاد کے سربراہ  راحیل شریف سے بھی ملاقات ہوجائے گی‘  تعینات تین فوجی افسران کی تصویر گزشتہ روز شائع ہو ئی ہے جس میں مسکراتے ہوئے یہ افسران مکے دکھا رہے ہیں ‘

ارادہ تو لڑائی کا لگتا ہے‘ قائمہ کمیٹی نے پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے مشکل ترین محازجنگ سیاچن اور شمالی وزیرستان ایجنسی کے دوروں کا بھی اعلان کردیا ہے، کمیٹی کے اجلاس کے دوران بھارتی تاجر سجن جندال کے دورہ مری کا بھی تذکرہ ہوگیا‘ عامر ڈوگر نے کہا کہ تگڑا تگڑا ہی ہوتا ہے جو بغیر ویزے کے مری پہنچ جاتا ہے‘ جب کہ کمیٹی نے محرک کی عدم موجودگی کے باعث نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ترمیمی بل 2017 کو آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا ہے۔ اس میڈ یکل یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ چیف آف آرمی سٹاف ہیں۔ منگل کو قائمہ کمیتی برائے دفاع کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں ہوا چیئرمین کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے اجلاس کی صدارت کی۔ متذکرہ بل میں پی پی پی کی رکن ڈاکٹر عذرا فضل پچیہو کی ترمیم کی نیشنل میڈیکل یونیورسٹی کے حکام نے مخالفت کردی ہے۔ ترمیم میں نیشنل میڈیکل یونیورسٹی کو پی ایم ڈی سی کو جواب دہ بنانے کی تجویز دی گئی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن نے ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کا قانون ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وضع کردہ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔ یونیورسٹی پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق کام کررہی ہے اور اس کی اجازت کے بغیر ڈگری بھی جاری نہیں کرسکتی تاہم جو ترمیم تجویز کی گئی ہے اس کے تحت یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کی حیثیت ختم ہو کر رہ جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس قسم کی تمام جامعات کو ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت نہ ہونے کا استثنیٰ حاصل ہے۔ سردار شفقت حیات نے کہا کہ بل کے بارے میں سینیٹر فرحت اﷲ بابر اور مولانا عطاء الرحمن کے بھی اختلافی نوٹ ہیں سینٹ کے ریکارڈ کو منگوایا جائے۔ پی ایم ڈی سی کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت میڈیکل کے کورسز کے معیار‘ داخلوں‘ امیدوار کی اہلیت اور اساتذہ کا معیار مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے اگر ترمیم کرلی جاتی ہے تو پیغام اچھا ہوگا کمیٹی نے اتفاق رائے سے گیارہ مئی کو آئندہ اجلاس میں پی ایم ڈی سی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کو مدعو کرلیا ہے یونیورسٹی کے حکام سے پی ایم ڈی سی سے مستثنیٰ میڈیکل کی جامعات کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی نے اتفاق رائے سے ایل او سی مشکل ترین محازجنگ سیاچن اور شمالی وزیرستان ایجنسی کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے وزرات دفاع کو اس بارے میں ایل او سی اور متزکرہ سرحدی علاقوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ کی ہدایت کردی ہے دورے کا مقصد اجلاس ایل او سی ، مشکل ترین محازجنگ سیاچن اور شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھاناہے

کمیٹی اجلاس کے دوران سید مصطفے محمود نے کمیٹی کو اسلامی عسکری اتحاد اور شام کی صورتحال پر بریفنگ کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمارے ٹروپس سرحد پر آگئے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے تجویز دی کہ کمیٹی کا اجلاس مکہ سعودی عرب میں ہونا چاہئے جنرل (ر) راحیل شریف کو بھی کمیٹی میں بلواسکتے ان سے ملاقات بھی ہوجائے گی اور اراکین عمرہ کے سعادت بھی حاصل ہوجائے گی۔ چیئرمین کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ کیا یہ ایل او سی چھوڑ دیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج ہی وہاں تعینات تین فوجی افسران کی مسکراتی تصویر شائع ہوئی ہے جس میں وہ مکے لہرا رہے ہیں ارادہ تو لڑائی کا لگتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی ایک بہترین فوج ہے اور ہمارے دستے مستقل طور پر تربیت کی فراہمی کے لئے سعودی عرب میں رہتے ہیں میڈیکل کور کے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ سید مصطفے محمود نے کہا کہ طبی امداد کی تو شام میں ضرورت ہے،

عامر ڈوگر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے واضح فیصلہ کیا تھا کہ پاک فوج کسی جنگ میں حصہ لینے کے لئے نہیں جائے گی۔ مصطفے محمود نے کہا کہ پارلیمینٹ نے تو حکومت پاکستان کو ثالثی کا کرداراداکرنے کی سفارش کی تھی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں اپنے حالات کی فکر کرنی چاہئے دوسروں کی ثالثی کرواتے کرواتے ان کی لڑائی اپنے گھر میں لے آئے ہمیں افغانستان کو بھی ہمیں منہ نہیں لگاناچاہئے ان کی آگ کو اپنے گھر میں نہ لائیں۔ کشور زہرہ نے کہا کہ پراکسی کی صورت میں عرب ایران کی لڑائی کا حصہ بنے رہے اب فوجیں بھجوانا خود فوج کے ساتھ زیادتی ہے ہم جہاں چاہتے ہیں وہاں اپنی فوجیں بھجوا دیتے ہیں یہ فوج کے ساتھ بھی زیادتی ہے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایسی بھی بات نہیں تگڑا تگڑا ہوتا ہے ۔عامر ڈوگر نے کہا کہ تگڑا بغیر ویزے کے مری بھی جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…