پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ کیوں پہنی ؟ عمران طاہرکے خلاف آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افریقی باؤلر عمران طاہر کے جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کرنے کا نوٹس لے لیا، آئی سی سی کے مطابق باؤلر نے جو حرکت کی وہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔آئی سی سی سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران طاہر نے جوہانسبرگ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں

آئوٹ کرنے کے بعد ٹی شرٹ اوپر کی جو کرکٹ کونسل کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔آئی سی سی کے مطابق عمران طاہر کا جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنا قانون کے سیکشن جی ون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کھلاڑی کھیل کے دوران یونیفارم اور دیگر چیزیں کرکٹ کونسل کے ضابطے کے مطابق پہننے کے پابند ہوتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی بغیر منظوری کے کسی مذہبی شخصیت کی تصویر والی شرٹ یا ٹی شرٹ نہیں پہن سکتا تاہم اگر وہ کرکٹ بورڈ سے منظوری حاصل کر لے تو اُس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔اعلامیے کے مطابق طاہر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے جس کے بعد آئی سی سی نے مزید کارروائی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم کھلاڑی کو پابند کیا ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کی حرکت سے گریز کریں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے معروف لیگ سپنرعمران طاہرنے معروف اسلامی مبلغ جنید جمشید مرحوم کوایک انوکھے اندازمیں خراج تحسین پیش کیاتھا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمران طاہرنے سری لنکاکے بلے بازاسیلاگونارنتے کوایل بی ڈبلیوکرنے کے بعد جشن منانے کےلئےاپنی شرٹ کواوپرنیچے کرکے

خراج تحسین پیش کیاتو ان کی شرٹ کے نیچے سے پاکستانی نعت خواں جنید جمشید مرحوم کی تصویروالی شرٹ پہن نظرآئی ۔یادرہے کہ عمران طاہراورہاشم آملہ جنیدجمشید کے بہترین اورگہرے دوست تھے اوراکثرتبلیغ کےلئے جنوبی افریقہ بھی جاتے تھے ۔واضح رہے کہ عمران طاہرپاکستانی نژاد جنوبی افریقہ کے شہری ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…