اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کے معاون خصوصی ڈاکڑ آصف سعید کرمانی نے نوازشریف زندہ باد ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے واضع الفاظ میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینٹر سراج الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے جماعت اسلامی ہمیں برا بھلا کہہ رہی ہے آگر ہم برے ہیں تو حالیہ آزادکشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جماعت اسلامی کوخیرات میں دی گئی دومخصوص نشستوں سے استعفی دے کر اپنی پالیسی واضع کرے۔
ڈاکڑ آصف سعید کرمانی نے کہا کے جماعت اسلامی کے پی کے اندر تحریک انتشار کی اتحادی ہے اور آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ (ن) کی بھی اتحادی ہے اور مرکز کے اندر مسلم لیگ کی حکومت کی مخالفت اور جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان میں جمہوریت کے راستے میں رکاوٹ ڈال کر پاکستان کی خوشحالی امن اور ترقی کا راستہ روکنا چاہتی ہے جماعت اسلامی کو میاں محمد نوازشریف کی حکومت کے تاریخی عوامی فلاحی اقدمات ہضم نہیں ہو رہے سی پیک سمیت میڑو سروس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ جدید روڈ انفاسٹیکچر بے روزگاری کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی دہشت گردی میں واضع کمی میاں محمد نوازشریف کی حکومت کے تاریخ ساز کارنامے ہیں جو تحریک انصاف سمیت جماعت اسلامی کو مسلسل کھٹک رہے ہیں کیونکہ وہ خود کچھ کرنا نہیں چاہتے اور عوام کی فلاح ان سے دیکھی نہیں جاتی انہوں نے ورکر کنونشن میں ورکروں سے کہا کے مسلم لیگ(ن) کی حکومت میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر زوروشور سے جاری رکھے گی۔وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کے معاون خصوصی ڈاکڑ آصف سعید کرمانی نے نوازشریف زندہ باد ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے واضع الفاظ میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینٹر سراج الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے جماعت اسلامی ہمیں برا بھلا کہہ رہی ہے آگر ہم برے ہیں تو حالیہ آزادکشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جماعت اسلامی کوخیرات میں دی گئی دومخصوص نشستوں سے استعفی دے کر اپنی پالیسی واضع کرے۔