کراچی(آئی این پی)ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کی سیاسی یونیورسٹی کے چانسلر ہیں،آصف زرداری کی سیاست پر بونے تنقید کر رہے ہیں۔پیر کو اپنے بیان میں ترجمان بلاول ہاؤس نے کہاکہ آصف زرداری اپنے ملک اور گھر آئے ہیں،طلال چوہدری،نوا ز لیگ کل کا انتظار کریں ،لگ پتہ جائے گا کون ٹرانزٹ پر ہے۔ترجمان نے کہاکہ آصف علی زرداری پاکستان کی سیاسی یونیورسٹی کے چانسلر ہیں،آصف زرداری کی سیاست پر بونے تنقید کر رہے ہیں۔