پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

حسینہ گل چترال سے پشاور پہنچی اور اب پشاور سے بھی روانہ،افسوسناک خبر

datetime 23  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک) حویلیاں اے ٹی آر طیارہ حادثے میں فیملی کے 6 افراد کو کھونے والی 14 سالہ حسینہ گل کو علاج کے لیے پی آئی اے کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پی آئی اے نے حسینہ گل کو اے ٹی آر طیارے کی ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں سے اسے پی آئی اے کی دوسری فلائیٹ کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پی آئی اے کی خصوصی ٹیم کراچی میں حسینہ گل کے ساتھ رہے گی اور اس کے علاج معالجے کی دیکھ بھال کرے گی۔ یادش بخیر ، حویلیاں جہاز حادثہ جس میں پی ا?ئی اے کی فلائٹ نمبر 661کریش ہوئی اور اس میں موجود 47افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس فلائٹ میں چترال سے متعلقہ ایک خاندان بھی چل بسا تاہم ایک14سالہ لڑکی جو اپنے پیپرز کی تیاری کی وجہ سے گھر میں موجود تھی ، خاندان میں وہ اس وقت اکیلی جان بچی ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو فی کس حکومت کی جانب سے امداد ی رقم دی جائے گی اور حسینہ گل نامی معصوم بچی کو اس امدادی رقم اور انشورنس کی مد میں 3کروڑ 30لاکھ دیے جائیں گے۔ اس خبر کے عام ہوتے ہی سانحہ حویلیاں میں جاں بحق خاندان کی واحد وارث 14سالہ لڑکی کیلئے رشتے داروں کی کھینچا تانی شروع ہو گئی۔اس حادثے کے بعد حسینہ گل نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئی جس کے بعد اسے پہلے چترال سے پشاور منتقل کیاگیا اور اب اسے کراچی لے جایاجارہاہے دوسری جانب حسینہ گل کا کہنا ہے کہ ’’میں ابھی پڑھنا چاہتی ہوں، حکومت میری مدد کرے، چترال واپس گئی تو مجھے پڑھنے نہیں دیا جائے گا۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…