ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پی آئی اے کا ایک اورجہاز ناگہانی معمولی حادثے کا شکار،مسافروں نے انتہائی قد م اُٹھالیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے بحفاظت لینڈنگ کر ادی ،مانچسٹر جانے والی پرواز کی روانگی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر مسافر وں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث جہاز کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ۔

پرندہ ٹکرانے سے مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائیر پورٹ پر اتار لیا۔ طیارے کے انجن کو بحال کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ۔دوسری جانب پرندہ ٹکرانے سے مانچسٹر جانے والی پرواز 709 مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔مسافروں نے پرواز کی روانگی میں 12گھنٹے تاخیر ہونے پر لاؤنج میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…