اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

’’سی پیک پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا دیگا ‘‘ چین نے بھی ایسا اعلان کر دیا کہ دشمن ممالک آگ بگولہ ہو گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چین کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی ادارہ زینگ شی سانگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا دے گا، یہ دونوں ممالک کی امیدوں کا مرکز اور تاریخی منصوبہ ہے، دونوں ممالک اسے ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے۔پاک چین انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زینگ شی سانگ نے کہاکہ راہداری منصوبے کی کامیابی اس کے مخالفین کے لیے واضح پیغام ہے۔ ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کا ویژن کئی خطوں کی ترقی کا منصوبہ ہے ٗ 100 ممالک کی کمپنیاں اس ویڑن کا ساتھ دے رہی ہیں اور چین کی ترقی دنیا کیلئے مثال بنتی جا رہی ہے۔چینی نائب وزیر نے کہا کہ ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ٗمستقبل میں مل کر آگے بڑھیں گے۔ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں جس کی بڑی مثال سی پیک ہے ٗ نائب وزیر زینگ شی سانگ نے کہا کہ چین کی ترقی کا رازکرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ٗ انہوں نے اقتصادی راہداری معاہدے کو امید اور شراکت داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بے شمار منصوبوں کا مجموعہ ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے دونوں ممالک کے مقاصد پورے ہوں گے۔رینگ شی سانگ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک نے دہشت گردی کا سامنا کیا ہے ٗ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ چینی نائب وزیرنے کہا کہ گوادر فری پورٹ بھی سی پیک کا اہم ترین حصہ ہے، کاشغر سے 200 ٹرکوں کے ذریعے سامان 15 دن میں گوادر پورٹ بھیجا گیا جو بحری جہازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ بھارت کی طرف سے سی پیک کی مخالفت کے حوالے سے چینی نائب وزیر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی ہی اس کے مخالفین کیلئے واضح پیغام ہے۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کمیونسٹ پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پارٹی نے عوام کی حالت کو بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا ہے اور ملک میں کرپشن کا خاتمہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین اور سی پیک کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین سے دوستی پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کشمیر، این ایس جی اور دیگر اہم ایشوز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جب کہ خطے کی ترقی میں بھی چین کا اہم کردار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…