کوئٹہ(این این آئی)قطری شہزادے بلوچی میڑھ لیکر رند ہاؤس شوران پہنچ گئے معذرت کی طلبی اور زرعی اراضی و آبادی والے علاقوں میں شکار نہ کرنے کی شرط پر سردار یار محمد رند نے مشروط رضامندی کا ا ظہار کردیاقطری شہزادوں کاسردار یار محمد رندسے اظہار تشکر ،غیرملکی مہمانوں نے اپنے کیمپ زرعی و آ بادی والے علاقوں سے سمیٹ کر صحرائی و میدانی علاقوں میں قائم کرلئے بلوچی و علاقائی روایات کی مکمل پاسداری کا عزم ،قطری مہمان الاٹ کئے جانے والے علاقوں سے تجاوز نہیں کریں گے
پی ٹی آئی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بدھ کو ہونے والی لاک ڈاؤن کال واپس لے لی ۔تفصیلات کے مطابق قطر کی رائل فیملی سے تعلق رکھنے والے شیخ عبداللہ اپنے رفقاء کے ہمراہ سکھرائیر پورٹ سے سرداریارمحمدرند کے ذاتی دوستوں کے ہمراہ کچھی پہنچے جہاں وہ اپنے کیمپوں میں جانے کی بجائے سبی ،سنی براہ راست سنی شوران بلوچی میڑھ لیکر پہنچ گئے
میڑھ میں سردار رند کے بعض ذاتی دوست بھی انکے ہمراہ تھے قطری مہمانوں نے عوام کو پیش آنے والی مشکلات پرضلع ناظم کچھی میر سردارخان رند سے معذرت کا اظہار کیااور یقین دہانی کرائی کہ زرعی اراضی و آبادی کے علاقوں میں عوام کیلئے کوئی مشکلات پیدا نہیں کی جائیں گی جبکہ الاٹ کردہ اراضی سے تجاوز نہیں کیا جائے گامیر سردارخان رند نے چیف آف رند سرداریار محمد رند کی جانب سے مشروط رضامندی پر قطری شہزادوں اور سرداریارمحمد رند کے ذاتی دوستوں پر مشتمل میڑھ کو عزت دیتے ہوئے پیرائی و میدانی علاقوں میں کیمپنگ کی اجازت دیدی قطری مہمانوں نے میڑھ کے بعدآبادی کے حامل علاقوں سے کیمپ ہٹاکر صحرائی و میدانی علاقوں میں منتقل کردیئے معاملات کے تصفیے کے بعد میر سردار خان رند کی اپیل پرعلاقائی افراد نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیاجبکہ پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میںبدھ کو دی جانے والی لاک ڈاؤن کی کال واپس لے لی گئی۔