جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ،وزیراعظم

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم نواز شریف نے جرمنی کے شہر برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک سے شہریوں کو کچلنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ، پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں جرمن حکومت کے ساتھ ہے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جرمنی کے شہر برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک سے شہریوں کو کچلنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی مشترکہ دشمن ہے جس کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے جرمنی کے شہر برلن میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جہاں پر کرسمس مارکیٹ میں ٹرک شہریوں پر چڑھ دوڑا۔ واقعے میں نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستانی عوام حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جرمن حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشتگردی مشترکہ دشمن ہے۔دنیا کو اس لعنت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیر اعظم نے کہاہے کہ پاکستان کو بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ، لیکن دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…