اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے اسے تو پتہ بھی نہیں کہ پاکستان ۔۔۔۔! ڈاکٹر قدیر خان نے پاکستان کی ایٹمی طاقت بارے بھارت کو ایسی بات کہہ دی کہ انڈیا کی سٹی گم

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ بھارت احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے اس کو پتہ نہیں اللہ نے پاکستان کو کتنا طاقتور بنادیا ہے.ماورا کے زیر اہتمام 18 سو سے زائد قرآنی موضوعات پر مبنی سید الظفر صدیقی کی تصنیف انسائیکلوپیڈیا کتاب کی رونمائی کے لئے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کی اس تقریب میں پی ٹی وی کے چیئرمین عطاء الحق قاسمی، سینئر صحافی ضیاء شاہد، ڈاکٹر صغریٰ صدف، صوفیہ بیدار، ظہیر الدین بابر، پروفیسر رفاقت گوندل کے علاوہ ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ کسی کام کو کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کام سے عشق ہون چاہیے جس کام کو کرنے کے لئے عشق ہوجائے تو وہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جاتا ہے۔ انڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا اس نے ایٹمی دھماکے کرکے یہ سمجھا ہوگا کہ پاکستان خاموش رہے گا یہ اس کی سوچ تھی پھر ہم نے وہ کردکھایا جو وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ آج پاکستان میں کئی قدیر خان بن گئے ہیں ، یہ صرف عشق و محبت کی بات ہے مجھے اور میری ٹیم کو پاکستان اور پاکستانی قوم سے پیار تھا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے اس کو پتہ نہیں اللہ نے پاکستان کو کتنا طاقتور بنادیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سعید الظفر صدیقی کی کاوشوں کو سراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…