ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

اہم سیاسی جماعت کے ممبر اسمبلی نے درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی نے سانحہ 12مئی ،سانحہ پلازہ ،سندھ محبت ریلی پر فائرنگ سمیت درجنوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ۔یہ انکشاف رینجرز کے پراسکیوٹر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سامنے کیا ۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پولیس نے ایم کیو ایم کے گرفتار رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کا 14 دن کا ریمانڈ طلب کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کی تحویل دے دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کامران فاروقی نے ہائی پروفائل مقدمات سمیت درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم سانحہ 12بارہ مئی، سانحہ پلازہ، سندھ محبت ریلی پر فائرنگ میں ملوث ہے۔ رینجرز پراسیکوٹر نے کہا کہ کامران فاروقی نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ کامران فاروقی نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ 2008 میں سٹی کورٹ کے سامنے طاہرہ پلازہ کو کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی۔ واقعہ میں دو خواتین سمیت چار افراد جل کر جاں بحق ہوئے۔ 2012میں سندھ محبت ریلی کو روکنے کے لیے عثمان آباد میں فائرنگ سے چار افراد کا قتل اور نو افراد کو زخمی کیا۔ فائرنگ سے جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔ لائٹ ہاوس سینما کے قریب ریلی پر فائرنگ سے 13 افراد کو قتل اور 17افراد کو زخمی کیا۔ 2007 میں ایم کیوایم قیادت کے حکم پر سابق چیف جسٹس کو روکنے کے لیے ریلیوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ 2011 میں گارڈن میں پیپلزپارٹی کے کارکن طارق لشکری کو قتل کیا۔ 2010 اور 2012 میں عثمان آباد میں عثمان، یونس، آصف شکی، ارسلان اور شہباز بلوچ کو قتل کیا۔ 2007 میں ایم کیوایم مخالف ریلیوں پر کراچی بار ایسوسی ایشن سابق صدر نعیم قریشی کو قتل کا ٹاسک دیا گیا۔ عثمان آباد کے سیکٹر انچارج کی حیثیت سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرتا رہا۔ کامران فاروق کے خلاف دستی بم اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم کیخلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو دو دن قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران فاروقی نے بتایا اسے گھر سے رینجرز نے اٹھایا۔ کامران فاروقی کا کہنا ہے کہ اسے سانحہ 12 مئی میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…