ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

گیم چینچرروڈکامنصوبہ زیرتعمیر

datetime 16  دسمبر‬‮  2016 |

ڈی جی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ہائی وے کومزید بہتربنانے کےلئےاس کے پہلے فیزN.70پرجاپان کے تعاون سے کام جاری ہے ۔گوادرپورٹ سے ملانے والے اس فیر رکھی گاج ،خار،بیٹواکے آٹھ پلوں کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے ۔

اس منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرصولت بھٹی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ جنوبی پنجاب کوپاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)سے ملانے کےلئے ملتان سے بلوچستان کے شہرقلعہ سیف اللہ تک نیشنل ہائے کو وسیع اورمضبو ط کرکے بین الاقوامی معیارکے مطابق بنادیاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ اسی منصوبے کے تحت ملتان سے ڈیرہ غازی خان تک دوطرفہ کیریج کےلئے جلد ہی کام شروع کردیاجائے گاجس کے لئے زمین کی خریداری اوردیگرمعاملات طے کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ پہلے فیزپر23بلین روپے کے اخراجات آئے ہیں ۔صولت بھٹی نے بتایاکہ N.70پرآٹھ پل بنائے گئے ہیں جو1.5کلومیٹر پرمحیط ہیں اوراس روڈکوبھی اسی کمپنی نے تعمیرکیاہے جس نے کوہاٹ ٹنل کامنصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایاتھا۔انہوں نے بتایاکہ اس فیزکاجلدہی افتتاح کرکے سی پیک تک گاڑیوں کوچلانے کی اجازت مل جائے گی ۔ڈی پی اوڈی جی خان عطامحمد نے اس موقع پربتایاکہ اس بڑے منصوبے کی حفاظت کےلئے 180اہلکارجدیداسلحہ سے لیس کرکے تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کی بارڈرملٹری پولیس بھی انکی مددکرے گی اوراس منصوبے پرکام کرنے والے انجینیرزاوردیگرعملے کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔یہ فیز قیام پاکستان سے پہلے ہی برصغیر میں ایک سڑیٹیجک حیثیت رکھتا ہے اوراب سی پیک سے ملنے کے بعد اس کودنیابھرمیں نمایاں مقام حاصل ہوگا۔اس منصوبے سے اس علاقے کے قبائلی علاقوں کی قسمت بدل جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…