جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’ یہ کام بند کر دیں ورنہ ۔۔‘‘ پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کو بڑی دھمکی دیدی خبر رساں ادارے کی رپورٹ

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پیپلزپارٹی کے قائدین کی کردار کشی بند کریں ورنہ ہمارے کارکنان ان کا گھیراؤ کریں گے ، کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ اپنے مفاد کی سیاست کی ہے انہیں عوام کے مسائل کا ادراک نہیں ہے وہ صرف اپنے لئے پارلیمنٹ جاتے ہیں ، پیپلزپارٹی ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے اور یہ واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے ہمارے کارکنان اپنی قیادت کے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتے ۔
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اپنی جماعت پر توجہ دیں ان کی جماعت کئی حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے اور ان کے خلاف جمعیت علماء4 اسلام (ف) میں کئی گروہ بن چکے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی ہے ،ہمارے قائدین عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں کیوں ان کے دل میں عوام کا درد ہے اور وہ عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…