اسلام آباد (این این آئی)پیمرا کونسل آف کمپلینٹ نے بے بنیاد اور ہتک آمیز الزامات لگانے پر چینل 24کے خلاف شہری کی درخواست نمٹاتے ہوئے ٹی وی چینل پر دس لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی ہے۔ شہری انور عزیز نے 25مئی 2016کو چینل 24پر نشر ہونے والے پروگرام ’کھرا سچ ‘میں اپنے خاندان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے پر مذکورہ ٹی وی چینل کے خلاف شکایت درج کر ائی تھی پیمرا کونسل آف کمپلینٹ کے 67ویں اجلاس میں جس کی صدارت ڈاکٹر مہدی حسن کر رہے تھے ٹی وی چینل پر جرمانے کی تجویز دی گئی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر حید ر اشرف کی طرف سے اے آر وائی نیوز ، سٹی 42، کیپٹل نیوز اور وقت نیوز کے خلا ف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے مواد اکٹھا کرنے اور پرانے /جھوٹے ویڈیو فوٹیج چلانے اور عوام الناس میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزامات کا معاملہ درخواست کنندہ کی عدم حاضری اور ٹی وی چینلوں کی طرف سے جواب کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملتوی کر دیاگیا ۔چینل 92کے خلاف ایڈوکیٹ اکرم ملک کی درخواست کونسل آف کمپلینٹ کے آئندہ اجلاس تک ملتوی ہو گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کی طرف سے چینل 92کے خلاف ضلع کے پولیس افسران کے بارے چلائی گئی منفی رپورٹ کا معاملہ بھی کونسل آف کمپلینٹ کے آئندہ اجلاس تک ملتوی ہو گیا کونسل نے فریقین کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر شواہد پیش کریں۔’اے پلس ‘کے مورخہ 27اکتوبر 2016کو نشر ہونے والے پروگرام ’جاگو جاگو صبح ہوئی‘ کیخلاف افضل سید علی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے ٹی وی چینل کو کونسل کے سامنے پیش نہ ہونے کی بنا پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی ۔چینل 5اور گوجرانوالہ کے رہائشی ملک ثنا اللہ کے درمیان مورخہ 18جون 2016کو نشر ہونے والے ایک پروگرام ’مرحبا رمضان‘ کے دوران اعلان کے باوجود کار انعام میں نہ دئیے جانے کا معاملہ ٹی وی چینل کی طرف سے حل کئے جانے پر نمٹا دیا گیا۔ کونسل نے ’سلور سکرین‘ کے خلاف بغیر اجازت فریکونسی تبدیل کرنے پر اور اس بنا پر قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی۔ کونسل نے کیبل آپریٹرز گولڈن سٹار کیبل نیٹ ورک قصور کے خلاف پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر پچاس ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی۔ اجلاس میں شریک کونسل ارکان میں ڈاکٹر صغریٰ صدف، ڈاکٹر مبشر ندیم، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، افتخار احمد تارڑ، فوزیہ وقار اور ڈاکٹر صفدر رحمان (ریجنل جنرل منیجرسیکرٹری سی او سی لاہور) شامل تھے ۔
معروف ترین ٹی وی چینل پیمرا کی زد میں آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لکڑی کا تختہ
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
لائٹ ڈیزل 30روپے 61پیسے،مٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا
-
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی
-
پاکستان میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی
-
نثار خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
تیز رفتار لینڈ کروزر نے 8 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق



















































