کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے بھی معروف اسلامی سکالرجنید جمشید کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔اس موقع پرفاروق ستارنے ممتازعالم دین مولاناطارق جمیل سے ملاقات بھی کی ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق مولاناطارق جمیل نے فاروق ستارکوتبلیغ میں حصہ لینے کی دعوت دی جس کوایم کوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے قبول کرلیااورساتھ ہی کہاکہ وہ بھی جنیدجمشید بھائی کے مشن کوجاری رکھتے ہوئے تین روزکےلئے تبلیغ کےلئے جائیں گے ۔