جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے 27 دسمبر کے ممکنہ لانگ مارچ میں شرکت یا لاتعلقی؟،تحریک انصاف نے فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 27 دسمبر کے ممکنہ لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اْن سیاسی جماعتوں سے دور دیکھنا چاہتی ہے جنہوں نے پاکستان کو ہمیشہ لوٹا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سیاست میں متحرک ہونا خوش آئند بات ہے لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنے والد آصف علی زرداری کی پالیسی اور نظریات سے باہر نکل کر کام کریں ٗجس طرح سے بلاول بھٹو سیاست کرنا چاہتے ہیں شاید بے نظیر بھٹو اگر زندہ ہوتی تو وہ انہیں ایسا کسی صورت نہ کرنے دیتیں۔علی محمد خان نے کہاکہ آصف زرداری کی ہی وجہ سے پیپلز پارٹی اس مقام پر پہنچی اور ملک کو بھی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق جب تک آصف زرداری الگ نہیں ہوں گے اس وقت تک پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…