ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

’’خادم پنجاب صا ف پانی پروگرام‘‘ کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانا ہوگا،شہبازشریف

datetime 13  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ مفاد عامہ کا ایک بڑا اور شاندار پروگرام ہے جس کے ذریعے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس پروگرام کی اہمیت کے پیش نظر اسے روایتی انداز سے ہٹ کر پیشہ ورانہ انداز میں چلانا ہوگا تاکہ جلد از جلد اس پروگرام کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ وہ آج یہاں ’’خادم پنجاب صا ف پانی پروگرام‘‘ کے امور پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور ماضی میں اس اہم مسئلے کی جانب خاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کی بڑی تعداد اس بنیادی سہولت سے محروم رہی بلکہ یہ مختلف متعدی امراض کے پھیلنے کا سبب بھی بنا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ بنایا ہے جس کی تکمیل سے عوام کو صا ف اور شفاف پانی میسر آئے گا اور گندے پانی سے پھیلنے والے متعدی امراض کا بھی خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اگر منرل واٹر استعمال کرتی ہے تو عام آدمی کا بھی یہ بنیادی حق ہے کہ اسے بھی صاف پانی میسر آئے اور اس پروگرام کی تکمیل سے یہ تفاوت ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ بے حد اہمیت کا حامل ہے اس لئے اسے روایتی طریقہ کار کی بجائے مربوط انداز میں آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے پروگرام پر عملدرآمد میں تخمینہ جات میں اضافے اور بعض امو رپر غیرپیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تخمینہ جات کے اعداد و شمار میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے، اس لئے اس منصوبے میں کوئی غفلت اور تساہل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق یہ منصوبہ بھی نہایت شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور عوام کی ایک ایک پائی کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے پنجاب صاف پانی کمپنی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پروگرام کی جلد تکمیل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے اور فرائض احساس ذمہ داری سے سرانجام دیتے ہوئے مقررہ معیاد میں منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت عوام کے وسائل عوام پر خرچ کئے جا رہے ہیں جو کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک شاندار قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے اس پروگرام پر عملدرآمد اور پیش رفت کا وہ خود باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی سائوتھ ایم پی اے محمد کاشف، چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر تنویر اسلم ملک ویڈیو لنک کے ذریعے چکوال سے اجلاس میں شریک ہوئے۔
٭٭٭٭

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…