منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف ۔۔ کیا اہم تبدیلی کر دی گئی ؟ زبردست انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے جدید سہولیات سے آراستہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کیا اور اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کراتے ہوئے باقاعدہ فیس ادا کی ِاس موقع پر ایڈیشنل ائی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، زونل ڈی آئی جیز کراچی، ڈی آئی جی ڈی ایل برانچز ودیگر سینئر پولیس افسران کے علاوہ سی پی ایل چیف زبیر حبیب، بزنس کمیونٹی کے ممبران اور سول سوسائٹی سے وابستہ معروف شخصیات بھی موجود تھے ۔

ڈی آئی جی ڈی ایل مظہر نواز شیخ نے دوران بریفنگ بتایا کہ اس جدید ترین نظام کے ذریعے جعلی لائسنس کی روک تھام اور ایجنٹ مافیا کا قلع قمع ممکن ہوسکے گا اور یہ جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم عوام کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوگا انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے تحت شفاف اور دوستانہ ماحول میں عوام کو انتہائی کم وقت میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ِانہوں نے اس نئے نظام کی خصوصیات کا تفصیلی احاطہ کیا جس میں (ڈی ایل ایس(جدید سافٹ ویئر، نیا ڈیزائن کردہ کارڈ، موبائل فون ایپلیکشن، ڈیپارٹمنٹ کا نیا لوگو، ایس ایم ایس سروس، کیومیٹک سروس، فیڈ بیک سروس، لرننگ اور مستقل لائسنس کے لیے علیحدہ ہالز، نئی دلکش اور مکمل معلومات کے لیے ویب سائٹ، آن لائن رجسٹریشن کی سہولت، سینٹرلائزڈ کارڈ پرنٹنگ وترسیل اور دور دراز کے علاقوں کی عوام کے لیے موبائل یونٹ جیسی سہولیات قابل ذکر ہیں ِ۔انہوں نے مذید بتایاکہ اس جدید نظام سے ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی استفادہ کرسکتے ہیں خصوصاََ موبائل ایپ میں موجود لائسنس کی تصدیق، نئے لائسنس کے حصول کے لیے تیاری، آن لائن شکایات کا جدید نظام، جبکہ گھر بیٹھے لائسنس کی ایپلیکیشن کا مکمل کرنا بھی شامل ہیں ِ

اس جدید نظام کی بدولت لرننگ لائسنس کے حصول کے لئے پانچ منٹ، تجدید میں پندرہ تا بیس منٹ اور نئے لائسنس کے حصول میں چالیس منٹ درکار ہوتے ہیں۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سندھ میں قائم دیگر ڈرائیونگ لائسنس برانچز کو بھی جدید نظام سے آراستہ کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں اور اس ضمن میں جملہ دستاویزی امور پر مشتمل سفارشات برائے ملاحظہ ومذید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں ِ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…