جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف مذہبی رہنما کو گرفتارکرلیاگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے رہنما صہیب ندیم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور شراب کی بوتلیں بھی بر آمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے رات گئے ناگن چورنگی کے قریب چھاپہ مار کاروائی کے دوران اہلسنت والجماعت کے رہنما صہیب ندیم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

صہیب ندیم کو فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات میں تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے اس سے قبل اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری جنرل تاج حنفی کو حراست میں لے کر ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا تھا۔جب کہ دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن میں کاروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں،ملزمان سے مختلف مقدمات میں تفتیش کی جا رہی ہے۔دریں اثنا اللہ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کر گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے 144 شراب کی بوتلیں برآمد بھی کی گئی ہیں،ملزمان کو سپر ہائی وے تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…