اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے آخری حد پر جا کر کیا ، کیا ؟ پرویز مشرف نے بڑ ا اعلان کر دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ عمران خان نے پاناما لیکس پر آخری حد تک جا کر واپسی کی ٗپی ٹی آئی چیف کے سیاسی مستقبل کا دار و مدار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امیدیں وابستہ ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں سے اٹھ کر دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچی اور انہوں نے آنسو گیس کی شیلنگ اور دیگر سختیوں کو بھی برداشت کیا تاہم عمران خان نے اچانک دھرنے کا فیصلہ واپس لے کر اپنے کارکنان کو شدید مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مستقبل کا دار و مدار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے اگر اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آیا تو عمران خان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے کیوں کہ اب کسی دھرنے کی گنجائش نہیں۔سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر مختلف باتیں کر رہے ہیں اور ایسی باتیں ہو رہی ہیں جن کا میڈیا پر ذکر بھی نہیں کیا جاسکتا، عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن ترقیاتی کاموں کا حکومت دعویٰ کر رہی ہے وہ تو میرے دور حکومت میں شروع ہوئے ٗغازی بروتھا ڈیم، چشمہ ٹو اور تھی، منگلا ڈیم کی ریزنگ میں نے کی۔متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ میرے دور حکومت میں کراچی روشنیوں کا شہر تھا اور میں نے ایم کیو ایم سے 8 سال شریفانہ حکومت کرائی اور اس کے اگلے 8 سال کیا ہوا اس میں میرا کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میرے لئے موزوں نہیں میرا کردار نیشنل لیول کا ہے جب کہ متحدہ سے میری کوئی ہمدردی نہیں، مہاجروں کو بھی کہتا ہوں کہ سب پاکستانی ہیں اس لئے اپنے آپ کو مہاجر کہنا چھوڑ دیں۔سابق صدر نے کہا کہ مجھ پر سیاسی کیسز بنائے گئے اور مجھے ذلیل کرنے کیلئے عدالت میں بلایا جاتا ہے، حکومت ان سیاسی کیسز کو بند کردے تو کل ہی پاکستان آجاتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…