اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے استعمال شدہ اور تجدید شدہ (ریفربشڈ) موبائل فونز کی کسٹم ویلیوز میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق بالخصوص ایپل آئی فون 14 پلس کے مختلف ماڈلز پر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، 128 جی بی آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو 910 ڈالر سے کم کر کے 774 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے، جب کہ 256 جی بی ماڈل کے لیے یہ ویلیو 1010 ڈالر سے گھٹا کر 859 ڈالر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح 512 جی بی ورژن پر بھی واضح کمی کی گئی ہے، جو پہلے 1210 ڈالر تھا، اب اسے 1029 ڈالر پر مقرر کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ملک میں موبائل فون کی موجودہ مارکیٹ قیمتوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق، اس اقدام سے درآمد کنندگان اور خریداروں دونوں کو فائدہ ہوگا اور قیمتوں میں استحکام متوقع ہے۔