اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

سال 2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کون؟ فہرست جاری

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی) یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے سال 2025 کے لیے دنیا کے 50 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں امریکا ایک بار پھر سرفہرست رہا۔رپورٹ کے مطابق امریکا کو سیاسی اثرورسوخ، مضبوط معیشت، جدید فوجی طاقت اور عالمی اتحادوں میں قائدانہ کردار کے باعث دنیا کا سب سے طاقتور ملک قرار دیا گیا ہے۔فہرست میں چین دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ برطانیہ چوتھے اور جرمنی پانچویں نمبر پر ہے۔ ایشیا کے نمایاں ممالک میں جنوبی کوریا چھٹے، جاپان آٹھویں، سعودی عرب نویں، بھارت بارہویں اور ترکی سترہویں نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا 18ویں، قطر 19ویں اور متحدہ عرب امارات 11ویں نمبر پر شامل ہیں، جو مشرقِ وسطی میں اپنی معاشی و دفاعی پوزیشن مضبوط کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے بھی پہلی مرتبہ اس فہرست میں جگہ بنائی ہے اور 47ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ اردن 50ویں پوزیشن پر ہے۔رپورٹ کے مطابق طاقتور ممالک وہ ہیں جو عالمی سیاست، معیشت اور سلامتی کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، مضبوط فوج رکھتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی منواتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک طاقتور ملک وہ ہوتا ہے جو عالمی سطح پر قیادت کرے، معیشت میں اثر رکھے، سیاسی طور پر مثر ہو، عالمی اتحادیوں میں مضبوط ہو اور دفاعی لحاظ سے مستحکم ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…