بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

2 لاکھ ریال میں عمان کی 10 سالہ گولڈن رہائش دینے کااعلان کااعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط(این این آئی )خلیجی ملک عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ گولڈن رہائش پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سرمایہ کار صرف 2 لاکھ عمانی ریال (تقریبا 5 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے بدلے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔یہ پروگرام عمان کے ویژن 2040 اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد سیاحت، صنعت اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔

حکام کے مطابق گولڈن رہائش اجازت نامہ نہ صرف سرمایہ کار بلکہ ان کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی ہوگا۔اس پروگرام میں شامل افراد کو خصوصی سہولیات بھی دی جائیں گی جن میں ائیرپورٹ پر فاسٹ ٹریک سروسز، تین گھریلو ملازمین رکھنے کا حق اور مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت شامل ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق سرمایہ کار سات مختلف طریقوں سے اس پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں، جن میں کمپنی قائم کرنا، سیاحتی کمپلیکس میں جائیداد خریدنا، طویل مدتی بانڈز رکھنا، ایکوئٹی میں سرمایہ کاری، پانچ سالہ بینک ڈپازٹ، کم از کم 50 عمانی ملازمین کے ساتھ کمپنی بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کے تحت نامزدگی شامل ہیں۔عمانی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ملک کے اہم شعبوں جیسے سیاحت، لاجسٹکس اور قابل تجدید توانائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ صرف رہائش نہیں بلکہ بہتر زندگی، استحکام اور کاروباری مواقع کا نیا دروازہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…