اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کے مبینہ ہراسانی اور اغوا کیس میں تازہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نئی ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد اس معاملے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جن میں سمیہ حجاب اپنے قریبی دوست کے ساتھ گاڑی میں گانے گاتی دکھائی دے رہی ہیں۔گزشتہ روز سمیہ حجاب نے تھانہ شالیمار، اسلام آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ حسن زاہد نامی شخص کئی دنوں سے ان کا پیچھا کر رہا ہے، بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالتا رہا اور 31 اگست کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
تاہم، حسن زاہد نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے موبائل ریکارڈز اور مالی لین دین کے شواہد پیش کیے ہیں جن کے مطابق وہ سمیہ حجاب کو لاکھوں روپے منتقل کر چکا ہے۔ ملزم کے فراہم کردہ ثبوت اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے بعد کیس کا رخ یکسر تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ دونوں جانب سے متضاد دعوؤں کے باعث یہ معاملہ مزید متنازعہ ہو گیا ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور امکان ہے کہ تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔