راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میںجاں بحق ہونے والے 4روز ہ بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کےدوران کہا کہ ہمارے حکمران اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ ایک کرسی کی خاطر کسی کی بھی جان لے لیتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میرا بچہ ابھی صرف 4دن کا تھا ،وہ شدید آنسو گیس کی شدت برداشت نہیں کر سکا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی شدید گیس شیلنگ کے دوران چارروزہ بچے کی جان چلی گئی ، اس موقع پر بچے کے والد کا کہنا تھا کہ میں مغرب کی نماز پڑھ کر واپس گھر آیا تو شدیدآنسو گیس شلینگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارا دم گھٹ رہا تھا ، دم گھٹنے کی وجہ سے میرے 4روزہ بچے کا انتقال ہوا ، میرا حکومت سے سوال ہے کہ میرے ساتھ آپ لوگوں کی دشمنی کیا تھی ؟ واضح رہے کہ بچے کی پیدائش چار روز قبل ہوئی تھی ۔