اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ ) گزشتہ روز اسلام آباد میں پولیس کی شیلنگ کی وجہ سے دم گھٹ کر جاں بحق ہونے والے بچے پر نجی ٹی وی چینل پہ بچے کا قاتل کون؟ سوال کا جواب دیتے ہوئےکہاکہ سب ہی جانتے ہیں کہ اُس بچے کا قاتل کون ہے ۔ ا ن کا کہناتھا کہ اس بچے کی قاتل پولیس نہیں بلکہ نواز شریف ہیں جن کے کہنے پر پولیس نے معصوم عوام پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 4دن کا معصوم بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج قانون کے خلاف نہیں تھا۔ اس احتجاج میں سرکاری املاک کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا جا رہا تھا، انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ سپریم کورٹ پر حملہ کر رہے تھے ؟ کیا وہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے ؟ اگر نہیں تو پھر پولیس نے کیوں شیلنگ کی ، کس کے کہنے پر کی ؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران اصل میں نسل در نسل پاکستان پر حکومت کرنا چاہتے ہیں ۔ مجھے تو لگتا ہے انہیں اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ 4دن کابچہ بڑا ہو کر عمران خان نہ بن جائے تو اسے آج ہی مار دو ۔ واضح رہے کہ کل اسلام آباد میں پولیس کی شیلنگ سے دم گھٹ جانے کی باعث جاں بحق ہو گیا تھا ۔