منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’یوییVI‘‘2016،پاک چائینہ سپیشل فورسز نے بڑا قدم اُٹھالیا،آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہپاک چائینہ سپیشل فورسز کی مشقیں چین کی مسلح افواج کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کو مستحکم کریں گی اور خطے میں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی،ہم انسانیت کے فاہدے اور بین الاقومی امن کیلئے ایک ذمہ داری کے طور پر دنیا کے ساتھ اپنے تجربات کاتبادلہ کررہے ہیں۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشتگردی کے تربیتی مرکز(این سی ٹی سی ) پبی کا دورہ کیا اور وہاں جاری پاک چائینہ سپیشل فورسز کی مشقوں ’’یوییVI‘‘2016کا معائنہ کیا۔ دو ہفتہ تک جاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان انسداد دہشتگردی آپریشنز اور میدان جنگ کے تجربات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نیمشقوں میں شریک جوانوں کو پیشہ وارانہ مہارت اور جنگی مہارت کا بہترین مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ اس طرح کی مشقیں ہمارے چینی مسلح افواج کے ساتھ خصوصی تعلقات کو مستحکم کریں گی اور خطے میں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ہم انسانیت کے فاہدے اور بین الاقومی امن کیلئے ایک ذمہ داری کے طور پر دنیا کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کررہے ہیں۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف جب کا ٹریننگ سینٹر پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل عمر فارق درانی اور آئی جی ٹریننگ اینڈایویلویشن لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…