لاہور(آئی این پی) بھارت نے خاموشی کے ساتھ پاکستان کو بڑا نقصان پہنچادیا،حکومت کا سنگین غفلت کااعتراف ،ابھی تک صرف عالمی ثالثی عدالت جانیکی تیاریاں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق انڈس واٹرکمشنر مرزا آصف بیگ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشن گنگا اور رٹلے ڈیمز پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور ہمارا موقف تسلیم نہیں کر رہا ‘ بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں ہی نہیں دوسرے تمام دریاوں میں بھی پانی کی آمد میں کمی آئی ہے مرزا آصف بیگ نے لاہور میں محکمہ اری گیشن اور ایشین بینک کے تعاون سے واٹر سپلائی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انڈس واٹرکمشنر مرزا آصف بیگ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ڈیموں میں تبدیلی کئے جانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت جانیکی تیاری کر رہے ہیں اب بھی کوشش ہے کہ بھارت مذاکرات کی میز پر آئے مگر لگتا نہیں کہ بھارت پانی کے معاملے پر موقف تبدیل کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں ہی نہیں دوسرے تمام دریاوں میں بھی پانی کی آمد میں کمی آئی ہے۔