جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بیرون ملک اہم شخصیت کو خط لکھ ڈالا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں بہت عرصے سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی عوام نے بھی کئی بار احتجاج کیا اور عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی نے بھی اپنے تئیں حتی المقدور اپنی بہن کو چھڑانے کی کوششیں کیں تاہم کوئی بات نہ بنتے دیکھ کر اب فوزیہ صدیقی نے مسیحیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس کو ایک خط ارسال کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے مسیحیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے مدد کریں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ ایک رحم دل اور مقبول ترین مذہبی رہنما ہیں، آپ سے اپیل ہے کہ آپ اپنی محبت اور دردمندی کے احساس کو بروئےکار لاکرعافیہ کی وطن واپسی کومحفوظ بنانے میں مدد کریں۔
دوسری جانب قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی ناانصافی پر مبنی 86 سالہ ظالمانہ سزا کے خلاف 86 روزہ’’ ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کی انچارج عذرا امجد نے کہا ہے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آج کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا 21 واں اور حیدرآباد پریس کلب پر 37 واں دن ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ پاکستانی شہریوں کا تحفظ اگر حکومت اور ادارے نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ حکومت اور آرمی چیف کشمیر کے معاملے پربھارت کو ہر محاذ پرجس طرح منہ توڑ جواب دے رہے ہیں قوم چاہتی ہے عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے پر بھی جرات اور ذمہ داری کا اظہار کریں اور عافیہ کو وطن واپس لائیں۔کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں ، سول سوسائٹی کے اراکین اور شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔86 روزہ’’ ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کی شرکاء عذرا امجد، رواحہ عالم، نور خاتون، کرن سہیل،نجمہ بی بی، روبینہ ابراہیم ، مقدس غلام رسول، فوزیہ ابراہیم ، عروج فاطمہ، امام حسین ہمدم، عدنان بھٹی و دیگرنے ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے تلاوت کلام پاک، ذکرواذکار اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہواہے۔عذرا امجد نے کہا کہ سیاستدانوں کا کشمیر کے معاملے میں متحد ہونے کا قوم خیرمقدم کرتی ہے۔حکومت، اپوزیشن اور سیاستدان قوم کی بے گناہ بیٹی عافیہ کی وطن واپسی کیلئے بھی اپنا دینی اور قومی فریضہ انجام دیں۔ پوری قوم حکومت کی جانب سے عافیہ کی وطن واپسی کی خوشخبری سننے کی منتظر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…