جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فوج کے ساتھ تعلقات کون خراب کررہاہے؟وفاقی وزیراحسن اقبال نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سول اور ملٹری قیادت کے درمیان خوشگوار تعلقات کو خراب کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی ٗ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ٗ آئین کسی شخص کو شہر کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سول اور فوجی تعلقات میں محاذ آرائی پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہے اور وہ امپائر کی انگلی کھڑا کرنا چاہتی ہے جو اس وقت ماضی کی طرح کبھی کھڑی نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے اس بات سے متفق ہیں کہ آئینی حکومت کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، کنٹونمنٹ، مقامی حکومتوں کے انتخابات اور ضمنی انتخابات سمیت تمام انتخابات میں مسلسل شکستوں کے بعد ناامید ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم محمد نوازشریف کی عوام کے درمیان مقبولیت سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حکومت کے بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد انہیں 2018ء کے عام انتخابات میں کون ووٹ دیگا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان احتساب کیلئے مخلص نہیں ہیں کیونکہ اس نے ابھی تک خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کے دفتر کو بند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں شامل نہیں ہے پھر بھی انہوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کے ٹرم آف ریفرنس صرف ایک شخصیت سے وابستہ ہیں کیونکہ وہ صرف وزیراعظم نواز شریف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم آئین کسی شخص کو شہر کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے وزیراعظم محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…