جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صرف یہ ہی ایک بہترین راستہ ہے ! حکومت نے دھرنا روکنے کیلئے اہم ترین فیصلہ کرلیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھرنا روکنے کیلئے سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وفاقی وزراء کے سپردکردیا گیا ٗمعاملہ افہام و تفہیم سے حل کر نے پر زور دیا جائیگا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت انتظامی سطح پر فیصلہ کرچکی ہے کہ اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیاجائیگااور اس کے ساتھ ہی سیاسی حکمت کے راستے پر بھی چل نکلی ۔اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کی جائیگی ٗتحریک انصاف کے ساتھ بھی بلواسطہ یا بلاوسطہ رابطے کرکیاسلام آباد کو بند کرنے سے باز رکھنے کا راستہ نکالا جائیگا۔پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مل کرکسی بھی غیر قانونی اورغیر آئینی اقدام سے باز رکھنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پربھی بات ہوگی۔پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے پرغورکیاجاسکتا ہے ۔پارلیمانی جماعتوں سے فوری رابطے کاٹاسک وفاقی وزراء پرویز رشید ٗخواجہ سعد رفیق اور میرحاصل بزنجو کوسونپ دیاگیا ۔کمیٹی پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ ٗق لیگ ٗجماعت اسلامی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف) سے رابطے کررہی ہے ٗ حکومتی کمیٹی بی این پی عوامی، فاٹا اراکین سمیت دیگر آزاد اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز سے رابطے کریگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…