اسلام آباد (این این آئی)ضرب عضب آپریشن میں افواج پاکستان بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ عوام کیلئے شاندار خوشخبر ی آگئی ,آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل رواں سال31دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ وزارت سیفران کے مطابق آپریشن’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی مرحلہ وار واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئر کئے جانے والے علاقوں میں بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ واپس جانے والے بے گھر افراد کو25 ہزار روپے کیش گرانٹ بذریعہ موبائل سم دیا جارہا ہے جبکہ10 ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔حکام کے مطابق آپریشن سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل رواں سال31 دسمبرتک مکمل کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب آپریشن ضرب عضب پر بننے والی آئی ایس پی آر کی شارٹ فلم ’’فرشتے‘‘ریلیز کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق آئی ایس پی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب پر بننے والی شارٹ فلم ’’فرشتے‘‘ریلیز کی گئی ہے،اس شارٹ فلم میں پاک فوج کے جوانوں اور شہداء4 کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے
آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ عوام کیلئے شاندار خوشخبر ی آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں