لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے اشتہاریوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ، انتہائی مطلوب 2اشتہاری سمیت 6انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر کے دو درجن سے زائد لوگوں کے پاسپورٹ اور جعلی ویزے برآمد کر لیے گئے جبکہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 6انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جن میں ناصر ، خالد محمود ، انور علی ، شعیب رفیق ، قلب عباس اور جان محمد شامل ہیں۔ عثمان انور کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے دو درجن سے زائد لوگوں کے پاسپورٹ اور جعلی ویزے بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد اویس کو گرفتار کیا۔
ملزم قطر ائیر لائنز کی پرواز 628کے ذریعے لاہور پہنچا تھا جس پر شہری محمد اشرف کے دو بیٹوں کو ناروے بھجوانے کے لئے 25لاکھ روپے رشوت لینے کا الزم ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے کی ایک اور ٹیم نے گلشن راوی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم ذیشان خان کو بھی حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ جب کوئی پاکستانی غیر قانونی طریقے سے کسی باہر کے ملک میں جاتا ہے تو وہاں پکڑے جانے پر جب اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے تو اسے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچتاہے جس کی روک تھام کے لئے وزارت داخلہ کی ہدایت پر اشتہاریوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔
بس بہت ہو گیا’’ان لوگوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے‘‘ چوہدری نثار بازی لے گئے ‘ زبردست احکامات جاری!!!
21
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں