پشاور(این این آئی)پشاور میں موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ٹرانسپورٹرزنے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے حکومت کو فیصلہ واپس لینے کے لیے چھبیس اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی ہے پشاور ٹرانسپورٹر یونینز کی کال پر ٹو ل ٹیکس میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز نے این ایچ اے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹول پلازے کے قریب گاڑیاں کھڑی کرکے روڈ کا ایک سائیڈ مکمل طور پر بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں مظاہرین نے حکومت کو ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ چھبیس اکتوبر تک واپس لینے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبہ منظور نہ ہوا تو پورے موٹروے کو احتجاجا بند کردیں گے۔ ٹرانسپورٹرز نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اینٹی نارکوٹکس ، ایکسائز سمیت تمام محکمے ایک چیک پوسٹ قائم کریں تاکہ گاڑیوں کی باربار چیکنگ کے باعث وقت کا ضیائع نہ ہو انکا کہنا تھا کہ جنرل بس اسٹینڈ کے پانچ کلومیٹر کے اندر ڈی ٹائپ کہ اڈے بھی ختم کرائے جائے۔