کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دے دی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد 2002 میں ایم کیو ای م کی نامزدگی پر سندھ کے گورنر بنے تھے تاہم ایم کیو ایم کے خود جلاوطن راہنما الطاف حسین نے ان سے اظہار لاتعلقی کیا اور اسے اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ قرار دیا تھا ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کو پی پی پی میں شمولیت کی دعوت وزیر اعلی ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی میٹنگ سے قبل بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ اور ڈاکٹر عشرت العباد کی بات چیت بھی ہوئی تاہم گورنر کے قریبی ذرائع نے نہ تو اس پیش کش کی تردید کی اور نہ ہی تصدیق تاہم وزیراعلیٰ ہائوس کے ایک عہدیدار نے ان رپورٹس کو درست قرار دیا ۔