لندن(نیوزڈیسک)بڑے بڑے نام ایم کیو ایم سے باہر، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن نے فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کے بعدفیصل سبزواری، کشور زہرہ ،عامر خان خواجہ اظہار الحسن کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی ہے اس فیصلے کا اعلان ندیم نصرت کی سربراہی میں اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کے اعلامیہ میں کیاگیاہے ،واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد سے لاتعلقی کا اعلان کرنے والے رہنماؤں کے بارے میں لندن سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم لندن کا اہم اجلاس لندن میں منعقد ہوا جس کی سربراہی ندیم نصرت نے کی اجلاس کے بعد مذکورہ رہنماؤں کو ایم کیو ایم سے نکالنے کا حتمی اعلان کردیاگیاہے۔