منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو اس کام سے نہیں روک سکتی۔۔! وزیراعظم نواز شریف کے اعلان نے دشمن ممالک کی سٹی گم کر دی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف محمد نواز شریف نے ایک بارپھر کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے‘ بعض لوگ ترقی کے عمل کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں ٗ منفی سیاست والے 2014ء میں اپنی کوشش میں ناکام ہوئے ٗاس مرتبہ بھی بری طرح ناکام ہوں گے ٗدنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی ٗتوانائی بحران پر قابو پانے کے لئے تھر کے کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار کیلئے پاور پلانٹ لگایا جارہا ہے ٗ2018 تک نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوجائے گی ٗ 2018 میں ہی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا ٗسی پیک منصوبے کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے ٗ منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر وزیر اعظم امیرمقام، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، راجہ ظفر الحق اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچل دے گا، کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا ٗ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت بھی کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی ہم کشمیر کاز کے لئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ برہان الدین وانی جنہیں بھارتی سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا تھا‘ ایک حریت پسند تھے اور کوئی ان سے یہ فخر نہیں چھین سکتاوزیر اعظم نے کہاکہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو بے شمار چیلجز کا سامنا تھا، دہشت گردی عروج پر تھی، توانائی بحران کے باعث عوام پریشانی کا شکار اور مایوس ہوچکے تھے تاہم اب ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا اور اب دہشت گردی میں واضح کمی نظر آتی ہے، کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور رضامندی سے آپریشن شروع کیا گیا اور شہر قائد کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنا دیا گیا ٗبھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے زمین کا حصول جاری ہے ، توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے تھر کے کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار کیلئے پاور پلانٹ لگایا جارہا ہے، 2018 تک نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوجائے گی اور 2018 میں ہی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اس منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا جبکہ پڑوسی ممالک بھی اس منصوبے سے مستفیذ ہوسکیں گے۔ عالمی منڈی میں زرعی اجناس کی قمیتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں زرعی مصنوعات کی کمی کی بنا پر ہم اپنے کاشت کاروں کی تلافی کریں گے، بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے سبسڈی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 46 ارب ڈالر لاگت کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے جاری ہیں، اس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔

ملک میں ایک ہزار ارب روپے کی لاگت سے موٹر ویز ٗشاہرات تعمیر کی جا رہی ہیں، ہم سماجی شعبے کی ترقی پر بھی کام کر رہے ہیں، آئندہ 18 ماہ میں مزید کئی ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے‘ بعض لوگ ترقی کے عمل کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں وہ محض احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے لیکن اس کی حدود و قیود ہوتی ہیں، وہ منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ 2014ء میں وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوئے اور وہ اس مرتبہ بھی بری طرح ناکام ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…