لاہور( این این آئی)پردیسی سرکاری ملازمین عاشورہ محرم کی دو تعطیلات کے باعث پانچ چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی کر کے گھروں کو روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے نو اور دس عاشورہ محرم کی مناسبت سے 11اور12اکتوبر ( منگل اور بدھ) کو عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے تاہم دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی اکثریت نے ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیوں کیساتھ پیر کے روز کی اضافی چھٹی لے لی ہے جو عاشورہ محرم کی تعطیلات گزارنے کے بعد جمعرات کے روز ڈیوٹیوں پر واپس آئیں گے۔علاوہ ازیں دوسرے شہروں سے تعلیم کے سلسلہ میں آنے والے طلبہ اور روزگار کے حصول کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے افراد پیر کے روز اپنے آبائی گھروں کو روانہ ہو جائیں گے ۔